مینگورہ ، متاثرہ سوات کے عوام مسیحہ کے منتظر ، تبدیلی کا نعرہ بھی بے کار نکلا مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں ، کہیں پر بھی حکومت نام کی چیز نہیں ، ممبران اسمبلی وعدے نبھانے میں ناکام ، این اے 29کے ایم این اے صاحب کو دیکھنا خواب بن گیا ، ریکارڈ ووٹ تو حاصل کرلئے لیکن ترقی و عوامی خدمت سے نا لاں ، مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اسلام آباد میں عیش کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار شمال سروے رپورٹ میں مختلف مکاتب فکر اور سیاسی وسماجی شخصیات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ان کا کہنا تھا کہ ممبران اسمبلی گھر اور حجرہ خو بصورت کرنے پر لگے ہوئے ہیں گھر کو جانے والے راستوں اور سڑکوں پر ان کی نظر ہی نہیں پہلے پیدل اور اب گاڑیوں میں بیٹھنے کی تبدیلی لائے ہیں عوام کو کوئی ریلیف نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں مینگورہ پشاور شاہراہ سمیت دیگر سڑکیں کھنڈرات بنے ہوئے ہیں ۔ جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اس سمیت CNGکا بڑا مسئلہ بنا ہواہے ۔پر سٹیشن ک؛ے سامنے لمبی قطاریں اذیت بن رہی ہے ۔ کس پر بھی عوام کو ریلیف نہیں مل رہا ۔ سردیوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ نے مزید مشکلات پیدا کردی گیس بھی بند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے نام ووٹ دیا لیکن انصاف دیکھی نہیں ۔ حکمرانوں کا عوام پر نظر ہی نہیں ہے ۔ ترقیاتی کام بھی نہیں ہور ہے شہر میں پانی کا مسئلہ اب تک حل نہیں ہوا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ممبران اسمبلی وعدے نبھا کر سوات کو ماڈل ضعے بنائیں۔
688 total views, no views today


