سوات(سوات نیوز)خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ جمعہ کی شام سے شروع ہونے کاامکان۔ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں ،بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی ہے۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے شریف حسین کے مطابق بارشوں سےگرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، نوشہرہ ، پشاور ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان ، مردان ، بونیر ، دیر ، شانگلہ اور کوہستان میں پیر تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700پر دیں۔
1,449 total views, 2 views today