سوات(پریس ریلز)ڈبیلو ایس ایس سی سوات مشکل وقت میں عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں، شہر میں جہاں کہیں بھی پانی کی قلت ہے ڈبیلو ایس ایس سی ٹینکرز کی ذریعے پانی فراہم کررہی ہے شیدا محمد، تفصیلات کے مطابق واٹرا ینڈ سنٹیشن کے سی او انجینئر شیدا محمد نے کہاہے کہ دس جون کو گریڈ سٹیشن اتشزدگی کی وجہ سے بجلی کی سپلائی منقطع ہونے کی وجہ سے ڈبیلو ایس ایس سی کے دو درجن سے زائد ٹیوب ویل بند ہوگئے جس سے پانی کی شدید بحران کا خدشہ تھا مگر ڈبیلو ایس ایس سی نے فوری طورپر ایمرجنسی کے بنیادوں پر مختلف ٹیوب ویل کو جنریٹرز کے زریعے چلائے اس طرح بعض علاقوں میں ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کئے تاکہ عوام کو پانی کی قلت کا سامنا نہ کرناپڑے ، شیدا محمدنے عوام سے اپیل کی ہے کہ مشکل وقت میں پانی کی استعمال میں احتیاط سے کام لیں ، جہاں کہیں بھی پانی کی قلت ہو ڈبیلو ایس ایس سی کے اہلکاروں یا دفتر سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلف حاصل کریں ۔
1,004 total views, no views today



