چکدرہ(محمد جلیل)دیرلوئرکے تحصیل ادنیزائی کے علاقہ اوچ میں باؤلے کتوں کے کاٹنے سے 10بچے زخمی جبکہ باؤلے کتوں نے دیگر کتوں کو بھی کاٹ لیا جس سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور بچوں نے سکول جانا بھی چھوڑ دیا بعض بچوں کو چکدرہ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں پرویکسین نہ ہونے کیوجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اوچ کے عوام نے محکمہ صحت انتظامیہ اور دیگر زمہ داروں سے اپیل کی کہ باؤلے اور دیگر آوارہ کتوں کا خاتمہ کیا جائے اور ساتھ چکدرہ ہسپتال کو ویکسین بھی فراہم کریں
897 total views, no views today
Comments



