سوات(سوات نیوز) اگلے ماہ کے چار جولائی کے پی ڈی ایم جلسہ کے حوالے سے ن لیگ نے اہم ترین اجلاس کل ہفتہ کے روز طلب کرلیاہے ۔ پارٹی زرائع کے مطابق سوات کےگراسی گراونڈ میں چار جولائی کو پی ڈی ایم اپنے دوسرے مرحلہ کا پہلا جلسہ سوات میں کرے گی۔ جلسہ میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں حصہ لیں گی۔
مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیرمقام نے کل ہفتہ کے روز جلسہ کے حوالے سے اہم اجلاس سنگوٹہ میں طلب کرلیا یے ۔ زرائع کے مطابق اجلاس میں جلسہ کے حوالے تجاویز لئے جائیں گے ۔
1,386 total views, no views today
Comments



