سوات(سوات نیوز)جمعیت علماء اسلام ضلع سوات نے کل ہونے والے گجر قوم کے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر قاری فتحت اللہ صاحب کی سربراہی میں جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کا وفداظہار یکجہتی کیلئے گجر سیکرٹریٹ حاضر ہوا وفدنے گجر سیکرٹریٹ کے بلاجواز اور ظالمانہ طور پر مسمار کرنے کی پر زور مذمت کی اور حکومت کی اس اقدام کو مکمل طور پر انتقام اور استحصال قراردیا جمعیت علماء اسلام حکومت کے اس ظالمانہ اور انتقامی کاروائی کی نہ صرف مذمت کی بلکہ کل ہونے والے احتجاج کی حمایت اور بھرپور شرکت کا اعلان کیا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر حاجی جلات خان نے جمعیت علماء اسلام وفد کا شکریہ ادا کیا
934 total views, no views today
Comments



