مینگورہ(ناصرعالم)مینگورہ کے معروف کاروباری شخص ملک شوکت علی نے کہاہے کہ حلال رزق کمانا بہترین خدمت بھی ہے اور عبادت بھی ہے،ہمارامقصد عوام کو ناپ تول پر پوری اور معیاری اشیائے خوردونوش فراہم کرنا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے ہم نے مینگورہ میں دہ پیخور وریجے کے نام سے کاروباری مرکز کھولا ہے جہاں پر لوگوں کو معیاری چاول ملے گی،وہ گزشتہ روز افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں تاجربرادری سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی،ملک شوکت نے مزید کہاکہ معیاری خوراک کی تیاری کے لئے استادالیاس سمیت دیگر ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو بہتر انداز میں خدمات انجام دے کر لوگوں کو بہترین چاول فراہم کررہے ہیں،معیارپر سودابازی ہرگز نہیں کی جائے گی کیونکہ ہمارا مقصد پیسہ کمانا نہیں بلکہ حلال کاروبار کوفروغ دینا اور اسے آگے بڑھاناہے۔
858 total views, no views today



