سوات ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید علی خان نے کہاہے کہ سوات میں آئندہ 4روز ہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے 16سے 19فروری تک خصوصی پولیو مہم کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر شاہ دوران ، ای پی آئی حکام ، پی پی ایچ آئی کے فوکل پرسن عمران یوسفزئی ، تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر زاور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ڈاکٹر سید علی خان نے کہا کہ مہم کی کامیابی کیلئے ابھی سے تیاریاں ہمارا فرض ہے انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ تندہی سے گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا اہتمام کریں اور مہم کے دن دوپہر یااسکے بعد انچارج یوپیک ، سپر وائزر سے ایک نشست ضرور لیں ۔ انہوں نے کہا ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ 5سال تک کے تمام بچے پولیو قطروں سے مستفید ہوں ایسا نہ ہو کہ کہ کوئی بچہ پولیو قطروں سے محروم رہ سکیں اس موقع پر اجلاس میں ایریاز اور وہاں پر پہلے سے شکایات پر تفصیلی بحث کی گئی جبکہ ڈی ایچ او ڈاکٹر سید علی خان نے ہدایت کی کہ پولیو مہم سے وابستہ آفیسر ، محکموں کے حکام مہم کے دوران تندہی سے فرائض کی انجام دہی یقینی بنائیں اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں ، حکام کیخلاف کاروائی کی سفارش کی جائیگی۔
570 total views, no views today


