سوات (سوات نیوز)سوات میں کانجو ٹاؤن شپ ایکشن کونسل کی ایگزیکٹو باڈی کے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر سوات سے ٹاؤن کے مکینوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ملاقات کی۔ ممبران نے ڈی سی سوات کے سامنے مسائل کے انبار لگا دیئے اور فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔
کانجو ٹاؤن شپ ایکشن کونسل کے ایگزیکٹو ممبران کے وفد میں ڈاکٹر احسان اللہ ، بخت کرم ، حاجی رحیم شاہ ،بحر کرم اور دیگر عمائدین شامل تھے۔ کونسل کے ممبران نے ڈی سی سوات کو ٹاؤن میں سیکیورٹی کی صورتحال ، چار دیواری ،گیس کی فراہمی ، کچرا اٹھانے اور صفائی کے انتظامات، آوارہ کتوں کے سدباب،پانی کی قلت اور بجلی کی طویل بریک ڈاؤن سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ڈی سی سوات جنید خان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کی جائیں اور گردشی سکواڈ میں اضافہ اور تمام مکینوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کے بھی احکامات صادر کئے۔
752 total views, no views today



