بریکوٹ ، پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سیاست میں انقلاب برپا کر دیا مگر بدقسمتی سے ان کے اپنے ہی ساتھیوں نے پارٹی کو تباہی سے ہم کنار کردیا ۔اس وقت ضلعی صدر نے پارٹی کو گھر کی لونڈی بنا دی ہے اور ذاتی پسند نہ پسند کو معیار بنا کر مخلص کارکنوں اور رہنماؤں کو غیر آئینی طریقے سے پارٹی سے نکال رہے ہیں جو کہ سراسر جمہوری اقدار کے منافی ہیں ۔اس وقت سوات میں پارٹی کو چند مفاد پرستوں نے یرغمال کر کے دیرنیہ اور مخلص کارکنوں کو نظر انداز کردیا جس پر کارکن شدید غم اور غصے کا شکار ہوچکے ہیں
۔یہاں پر انہوں نے پارٹی منشور کو اپنے پاؤں تلے روندڈالا اور وہ فیصلے کر رہے ہیں جو کہ پارٹی منشور کے عین منافی ہیں ۔تحصیل بریکوٹ کے صدر انجنئیر شرافت علی پر غیر جمہوری اور غیر آئینی عدم اعتماد کی ہم شدید مذمت کر تے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار یو سی غالیگے کے صدر فضل احد خان لالاجی ،یو سی کوٹہ کے صدر محمد شاہ خان،سابق کونسلر ملک نواب ،شیرباچہ ،فہد خان نے پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تبدیلی اور غیر روایتی سیاست کا نعرہ لگایا تھا عمران خان بذات خود اچھے انسان ہیں اور وہ دنیا کے عظیم لیڈورں میں ان کا شمار ہے ۔مگر چند مفاد پرست ٹولہ اور تمام تر اصولوں کو پائمال کر تے ہوئے تحریک انصاف کے منشور اور عمران خان کے ساکھ کو نا صر ف عوام بلکہ پارٹی کارکنوں اور مخلص رہنماؤں کی نظروں میں گرا رہے ہیں اگر ان کا راستہ نہ رکا گیا تو ضلع سوات سے تحریک انصاف کا صفایا ہوجائے گالیکن ہم ان سازشی اور مفاد پرست عناصر کی بھر پور مخالفت کر یں گے حق کا ساتھ دیں گے اور پارٹی منشور کے مطابق عوام سے لے کر کارکنوں تک ہر کسی کو انصاف فراہم کرنے کی کاوشوں کا ساتھ دیں گے ۔ہم مرکزی اور صوبائی قائدین سے اپیل کرتے ہیں کہ ضلع سوات میں تحریک انصاف میں جاری موجودہ سازشوں کے حوالے سے تمام تر فریقین کی آواز توجہ سے سنیں اور فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ان مفاد پرست عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دیں ۔
415 total views, no views today


