سڈنی: سابق سری لنکن اسپنر مرلی دھرن نے ورلڈ کپ کے حوالے سے شاہد آفریدی کو پاکستان کا اہم مہرہ قرار دیدیا۔
انھوں نے کہا کہ آل رائونڈرآسٹریلیا و نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہے،اسکے پاس بطور اسپنر اچھی ورائٹی موجود جبکہ تیز گیند کسی بھی حریف بیٹسمین کیلیے بڑا خطرہ ہوتی ہے،اس پر وکٹوں کے سامنے بیٹسمینوں کو اپنا پیڈ ہٹانے کی مہلت بھی نہیں ملتی، آفریدی اور یاسر کو اپنے فاسٹ بولرز سے بھی خاطرخواہ مدد درکار ہوگی۔
مرلی نے مزید کہا کہ آفریدی اس سے قبل کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی دلانے میں بھی کامیاب رہا، 1999 میں فائنل کھیلنے والی ٹیم میں بھی وہ شامل رہا تھا، انھوں نے کہا کہ اسپنر یاسر شاہ اس مرتبہ 1992 میں مشتاق احمد کی طرح پاکستان کیلیے کارنامے انجام دے سکتا ہے،کوالٹی لیگ اسپنر کے پاس کامیاب ہونے کی صلاحیت ہے، وہ گیند کو اسپن کرنا جانتا اورآسٹریلیا کی بائونسی وکٹوں سے اسے مدد مل سکتی ہے۔
620 total views, no views today


