چکدرہ(سوات نیوز)پنجاب اٹک پولیس کی غنڈی گردی ضلع اٹک حضرو پولیس کے ہاتھوں چکدرہ کے ناظم عبد الرحمن کا جواں سال بیٹا ساجد قتل۔۔۔جنازہ آج 11بجے چکدرہ میں ادا کی جائیگی۔۔۔ ۔۔حضرو پولیس کے خلاف دیر کے باشندوں اور علاقے کے عوام کاحضرو میں احتجاج روڈ بلاک مقامی پولیس کے خلاف ایف آئی آر درج۔۔۔چکدرہ کے رہائشی مسمی ساجد ولد عبدالرحمن ساکن چکدرہ امیر آباد ( سابقہ ناظم چکدرہ ) اپنے گاڑی کو اسلام آباد سے لوئر دیر چکدرہ لے آ رہا تھا جو کہ ضلع اٹک حضرو میں پولیس کے اشارے پر نہ روکنے پر پولیس نے فائرنگ کر کے ان کو قتل اور اسکے ایک ساتھی کو زخمی کیا اس واقعے کے خلاف دیر ادنیزائی کے عوام اور مقامی باشندوں نے احتجاج کرکے روڈ بلاک کیا سابق ناظم عبد الرحمن نے بتایا کہ حضرو پولیس نے درندگی کا مظاہرہ کرکے میرے جواں سال بیٹے کو شہید کیا اور اسکے ایک ساتھی کو زخمی کیا انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے خلاف حضرو پولیس کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔۔۔۔نماز جنازہ آج 11بجے چکدرہ گدر انکے رہاہش گاہ نزدیک جمال سکول چکدرہ کے قریب ادا کی جائیگی
1,453 total views, no views today



