بریکوٹ،تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک و قوم کے منازل نہیں کر سکتا ، والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے روشناس کر ائیں ، اج کے بچے کل کے معماران ہیں ، تمام بچوں کا چاہئے کہ جدید تعلیم کے حصول کیلئے بھر پور جدوجہد کر یں ، کر کے اپنے ملک وقوم کا نام پورے دنیا میں روشن کر یں ، والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے طرف رحجانات بڑھانے میںکردار ادا کریں ، خیبرپختونخواہ کے صوبائی حکومت کے تعلیم دوست پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ، تبدیلی لانے خود تبدیل ہو گئے ۔
پختوں قوم کے بچوں میں تعلیم کے حصول کا صلاحیت موجود ہیں ، مگر آج پختوں قوم کا پورا خطہ مختلف مسائل ومصائب کا شکا ر ہے ، قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیرمین افتاب احمد خان شیر پاو واحد لیڈر ہے جو پختوں قوم کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہی ہے ، ، ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی کے ضلعی صدر شیربہادر زادہ خان، ضلع سوات کے سینئر نائب صدر مصطفی کمال خان ودیگر نے سوات کے علاقہ شموزی میں اسلامیہ پبلک سکول میں یوم والدین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پورے ضلع سوات میں اور علاقہ شموزی میں بجلی کا نظام انتہائی ناقص ہے ، ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹج کا کو ئی پو چھنے والا نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے حوالے پورا ضلع سوات عموما اور شموزئی خصوصا بے یارو مددگار ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا ، تو افتاب احمد خان شیر پاو کے توسط سے علاقے کا نقشہ بدل کر دم لینگے ، علاقے کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر ینگے ۔
367 total views, no views today


