سوات(سوات نیوز)پی ڈی ایم جلسہ میں شرکت کیلئے کونسا لیڈر کہاں سے ائے گا ۔ جے یوائی کے ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کاٹلنگ انٹرچینج سے ایک قافلہ کی صورت میں جلسہ گاہ کارخ کریگا۔ مردان بٹخیلہ، چکدرہ اور لنڈاکے سے جے یوائی کے قافلے انکےساتھ شریک ہوکر گراسی گراونڈ پہنچیں گے ۔
اسی طرح میاں شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی اور امیرمقام مالم جبہ سے روانہ ہونگے انکےساتھ خوقزہ خیلہ ، چارباغ اور ضلع شانگلہ کے قافلے ہونگے ۔
مولانا عبدالغفور بونیر سے ایک بڑا قافلہ اپنے ساتھ لیکر پی ڈی ایم جلسہ کیلئے روانہ ہونگے اور بریکوٹ کے مقام پر مولانا فضل الرحمان کےقافلے میں شامل ہوجائیں گے۔ جبکہ مولانا اسد محمود ممبر قومی اسمبلی مٹہ تحصیل سے جلسہ گاہ کی طرف انے والی ریلیوں کے قیادت کرینگے ۔
771 total views, no views today



