سوات(سوات نیوز)ن لیگ کے صوبائی صدر امیرمقام نے کہا ہے کہ میزبان کے حثیت سے تمام قائدین اور مہمانوں کو خوش امدید کہتا ہوں، لوگ کہتے تھے کہ شدید گرمی میں کیوں جلسے کرہے ہیں، ہم اسلئے جلسہ کررہے ہیں کہ ملک پر نا اہل حکمرانوں کی حکومت ہیں، پی ڈی ایم نے نا لائق حکمرانوں کو گھر بیجنے کے لیے باہر نکلے ہیں،اج ملک کے ادارے گروی رکھ کر ثابت ہوا کہ ملک پر نااہلوں کا ٹولہ مسلط ہیں۔اگر نالائلاقوں کا ٹولہ مزید مسلط رہا تو ملک بیج دینگے، عوام نے ملک کے خاطر بہت قربانی دی ہے لیکن ان کے قربانیوں کا صلہ انہیں نہیں ملی، امیر مقام نے کہا کہ عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لیے جو نمایندے اسمبلی بھیجیں ہے وہ مسائل کے حل کے بجائے لوگوں کو گالیاں دے رہےہیں۔
974 total views, no views today
Comments



