سوات(سوات نیوز)ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے تحصلیدار بابوزئی کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔ڈی سی سوات کا کہناہے کہ تحصیل دار محمد طاہر کی تنخواہ عدالتی حکم پر بند کردی گئی ہے۔موصول شدہ آرڈر شیٹ کے مطابق سول جج ہفتم سدرہ اسد نے امداداللہ نامی ایک سائیل کی درخواست پر کاروائی کے دوران تحصلیدار محمد طاہر کی تنخواہ اور سرکاری مراعات تاحکم ثانی ضبط کرنے کا حکم صادر فرمایا ہے۔
اس ضمن میں ڈی سی سوات کو عدالت حضور نے حکم صادر فرمایا کہ مدیون تحصیلدار محمد طاہر کی تنخواہ اور مراعات تا حکم ثانی بند کیا جائے، جس کی تعمیل کرتے ہوئے ڈی سی سوات نے تحصیلدار کو تاحکم ثانی ڈیوٹی سے بر طرف کردیا ہے۔
دوسری جانب برطرف شدہ تحصیلدار محمد طاہر نے ڈی سی سوات پر سنگین الزمات لگاتے ہوئے بتایا کہ ایک با اثر شخص کو سرکاری زمین الاٹ کرنے کے لئے ان پر شدید دباؤ ڈالا جارہا تھا، انکار پر ان کے خلاف ذاتی عناد پر مبنی کاروائی کی گئی، جس کی ڈی سی سوات نے عدالتی آرڈرشیٹ پیش کرتے ہوئے تردید کی ہے۔
825 total views, no views today



