سوات(سوات نیوز)سوات ٹرانسپورٹ رہنما نصرخان عرف سکول دا نے کہاہے کہ برادری جائز حقوق کے حصول کے لئے احتجاجی مظاہرہ سمیت پہیہ جام ہڑتال سے بھی دریغ نہیں کرے گی،حقوق کے حصول کے لئے آخری حد تک جائیں گے، ٹرانسپورٹروں نے جنرل بس سٹینڈ ٹھیکیدارکی طرف سے شرح سے زیادہ ٹیکس کی وصولی کو مستردکردیاہے، نئی گاڑیوں کا داخلہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غیرقانونی اڈہ ٹیکس وصولی اور کسی کی غنڈہ گردہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،
اس سلسلے میں ہم نے اعلیٰ حکام کو تحریری درخواستیں دی ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ جاری ظلم کا سلسلہ بند کرانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں،انہوں نے کہاکہ اگرہمارے مطالبات منظورنہ ہوئےتوپورے ملاکنڈڈویژن میں پہیہ جام ہڑتال پر مجبورہو جائیں گے
761 total views, no views today



