سوات(سوات نیوز ) جماعت اسلامی ضلع سوات گھریلوں تشدد کی روک تھام بل کو یکسر مسترداور اس پر مکمل تشویش کا اظہار کرتی ہے۔یہ بل اغیار کی خوشنودی اورسود پر قرضہ حاصل کرنے کیلئے پاس کیا گیا ہے،ہم اسے نافذ العمل نہیں ہونے دیں گے اور آخری حد تک اسکی روک تھام کیلئے کوشش کریں گے۔ان خیالا ت کا اظہا ر امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس بل کو پاس کرنے کی وجہ ہمارے خاندانی نظام کونیست و نابود کرنا ہے،مغربی دنیا میں جنسی آوارگی عام ہوچکی ہے جس سے خاندانی نظام ختم ہوچکا ہے،ستر فیصد سے زیادہ بِن بیاہی بچیاں مائیں بن رہی ہیں،مغرب میں بچوں کو اپنی ماں بارے علم ہوتاہے لیکن اپنے والد کے بارے میں لاعلم ہوتے ہیں اور نہیں جانتے کہ انکاباپ کون ہے،اگر موجودہ بل کو تسلیم کیا گیا تو خدانخواستہ یہی حشر ہمارے معاشرے کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ضلع سوات اس بل کو سراسر مسترد کرتی ہے اور عہد کرتی ہے کہ اس بل کونافذ نہیں ہونے دیں گے،اس بل کی روک تھام کیلئے آخری حدتک جانے کی کوشش کریں گے
536 total views, no views today



