سوات (سوات نیوز ) وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کامران خان بنگش نے یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنولوجی سوات بریکوٹ کیمپس میں شروع ہونے والے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ پراجیکٹ ڈائیرکٹر ڈاکٹر نجیب نے اس موقع پر کامران خان بنگش کو بریکوٹ کیمپس پر تفصیلی بریفنگ بھی۔ اس موقع پر معاون اطلاعات و اعلی تعلیم کامران خان بنگش کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنولوجی سوات مین کیمپس کبل، بریکوٹ کیمپس اور کالام کیمپس کے تعمیراتی کام کو بروقت پورا کرنا چیلنج ہے۔ جس کیلئے تمام ضروری اقدامات کو بغیر کسی جھجک اٹھائے جائے۔ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنولوجی سوات میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کرسکتے۔
501 total views, 2 views today
Comments