مینگورہ(نامہ نگار)جنرل بس سٹینڈ کے ٹھیکیدار افضل خان نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہاں پر موجود ایک مافیا گاڑیوں سے جبراََ غنڈہ ٹیکس وصول کرتاہے جس کے ہم خلاف ہیں،ہم نے کروڑوں روپے دے کر قانونی طور پر بس سٹینڈکاٹھیکہ حاصل کررکھاہے جس سے نہ صرف ہم رزق حلال کماتے ہیں بلکہ حکومت کو بھی کثیر زر مبادلہ دے رہے ہیں،اس کے علاؤہ سٹینڈمیں متعدد افراد کو بھی برسرِ روزگار کردیاگیاہے،ٹھیکیدار افضل خان نے نواب خان،باچالالا،دلاورخان اینڈکو،عثمان علی اینڈکو،فرہاد،تحسین،قمرخان،مرزاشریف اوردیگرساتھیوں کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آڈے میں خائستہ باچا نامی شخص نے مافیا قائم کررکھاہے جو گاڑیوں سے زبردستی ٹیکس وصول کررہے ہیں جبکہ راولپنڈی کاٹائم پچاس لاکھ،پشاورچالیس لاکھ اور مردان کا ٹائم تیس لاکھ روپے میں فروخت کردیاہے جوقابل افسوس ہے،ہم اس مافیا کاقبضہ ختم کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم نے قانونی طور پر ٹھیکہ لے رکھا ہے اور سب کچھ قانون اور شیڈول کے مطابق کررہے ہیں اس سلسلے میں نہ خود بے قاعدگی کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کو بے قاعدگی اور من مانی کی اجازت دیں گے،انہوں نے حکام سے اس سلسلے میں تحقیقات کرنے کی اپیل کی۔
678 total views, 2 views today