سوات ،ڈی پی سوات سلیم مروت کے ہدایات پر سکریپ گاڑیوں کے بنانے اور تیار گاڑیوں کے خلاف سوات پولیس کا ضلع بھر میں اپریشن جاری ہے جس میں بنڑپولیس نے کارراوائی کے دوران دو سکریپ گاڑیاں تیار حالت میں اور دیگر 204گاڑیوں کا سکریپ آٹھ شورومز اور ورکشاپس سے برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ہے زرائع کے مطابق ورکشاپس اور شورومز سے 490عددمختلف گاڑیوں کے پارٹس بھی برامد کرلئے گئے ہیں جبکہ بنڑ پولیس نے غیر قانونی طورپر سکریپ گاڑیوں کو رکھنے کے جرم میں د س ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں
اور سات ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے زرائع کے مطابق کانجو پولیس نے بھی ایک شور وم کو سیل کردیا ہے اور وہاں سے 34سکریپ گاڑیو ں کو برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ہے اور پولیس نے ایک ملزم خائستہ محمد کو گرفتار کرلیاہے ادھر ڈی پی سوات سلیم مروت نے رابطہ کرنے پر کہا ہے کہ ضلع بھر میں سکریپ گاڑیوں کے پارٹس کے درآمد اور بنانے پر پابندی عائد ہے اس لئے ضلع بھر میں سکریپ گاڑیوں کے بنانے اور پارٹس پر اپریشن شروع کردیا گیاہے اُنہوں نے کہاکہ اپریشن کے دوران کسی کے ساتھ بھی رعایت نہیں کی جائیگی ادھر عوامی حلقوں نے ڈی پی او سوات کے سکریپ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کو انتہائی سراہاہے لیکن اُنہوں نے ڈ ی پی اوسوات سے سوات میں سکریپ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ سوات کے انٹری پوائنٹ لنڈاکی پر سکریپ گاڑیوں کے درآمد کور روکنے کے لئے اقدامات اُٹھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔
313 total views, no views today


