سوات(سوات نیوز)کالام اور اوتروڑ کے اقوام کے اراضی کے تنازعہ پر اوشو،مٹلتان،مدین اورکمراٹ کے مشران کا فریقین سے جرگہ،فائر بندی کے بعد جرگے کے ہدایات پر اوتروڑ اور کالام کے یرغمال افراد رہا،اوتروڑ کے جاں بحق افراد کی نعشیں لواحقین کے حوالے،فائر بندی کے بعد کالام بازار کھل گیا،کاروباری سرگرمیاں بحال،سیاحوں کی کالام آمد کا سلسلہ دوبار ہ شروع،تفصیلات کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقہ کالام کے قوم اور اوتروڑ کے قوم مابین اراضی کے تنازعہ پرکالام، اوشو،مٹلتان،مدین اور کمراٹ کے مشران کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا مصالحتی جرگے نے فوری طورپر فائر بندی کے بعد دونوں فریقین کے طرف سے یرغمال بنائے گئے افراد کو فوری طورپر رہا کرادیا جبکہ اوتروڑ قوم کے جاں بحق افرا د کی نعشیں بھی جرگہ نے لواحقین کے حوالے کردی ہے ادھر فریقین کے مابین فائر بند ی کے بعد کالام میں سیاحتی اور کاروباری سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوئی ہے اور ایک دن کے بندش کے بعد کالام بازار مکمل طورپر کھل گیا ہے وادی میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ شرو ع ہوگیا ہے اور سیاح کالام اور دیگر مضافاتی علاقوں کی سیر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
1,028 total views, no views today



