سوات(سوات نیوز) سوات کے سیاحتی وادی کالام اور اتروڑ کے درمیان جاری تنازعہ میں سیز فائر ہوگیا۔ بحرین ، اوشو مٹلتان اور تل کمراٹ سمیت سیاسی رہنماوں کی جرگہ کی کوششیں کامیاب ہوگئی۔ جرگہ میں شریک پیپلز پارٹی اپرسوات کے رہنماء ڈاکٹر امجد کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان صلح کرلیاگیا ہے ۔ صلح کے تین شرائط پر دونوں اقوام سختی سے کاربند رہیں گے صلح کے بعد کالام میں اتروڑ اور اتروڑ میں کالام کے یرغمال بیس افراش کو رہا کردیا گیا جبکہ گاڑیاں بھی حوالے کردی گئی ۔ دونوں فریقین امدورفت میں کوئی رکاوٹ ہیدا نہیں کرینگے ۔ اور اگر کسی فریق کیساتھ کوئی یرغمال ہوا تو اس کی زمہ داری متعلقہ قوم کے مشران پر عائد ہوگی۔ ڈاکٹر امجد کے مطابق بیس یرغمالیوں کو اپنے اپنے اقوام کے حوالے کیاگیا جبکہ میتوں کو بھی اتروڑ قوم کے حوالہ۔کیا گیا۔ جبکہ دونوں۔اطراف سے مرچہ زن۔لوگوں کو واپس بلایا گیا ہے ۔ تین فن بعد ایک اور جرگہ کیاجائیگا جس میں تمام مسائل ایک ایک کرکے حل کئے جائیں گے
635 total views, no views today



