سوات(سوات نیوز) سوات میں پنجاب ٹرسٹ کی جانب سے تعمیر ہونے والے نوازشریف کڈنی ہسپتال کے نام کی تبدیلی کی منظوری دیدی گئی ۔ اج صوبائی حکومت کے کابینہ نے باقاعدہ طور کڈنی ہسپتال کے نام کی تبدیلی کثرت رائے سے تبدیل کردی۔ نوازشریف کڈنی ہسپتال کو اب سوات کڈنی ہسپتال کے نام سے لکھا اور پکارا جائیگا۔ صوبائی حکومت کے مطابق ائین کی رو سے کسی زندہ شخص کے نام پر ہسپتال منسلک نہیں ہوسکتاہے۔
دوسری جانب ن لیگ نے حکومتی فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ن لیگ کے مطابق یہ ہسپتال سرکاری فنڈز سے تعمیر نہیں ہوا اس کو پنجاب ٹرسٹ نے تعمیر کیاہے ۔ اسلئے اس کا نام بھی ٹرسٹ رکھے گا۔
1,135 total views, 2 views today
Comments