سوات(سوات نیوز)سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے کالام کا سفر 99 کلومیٹر ہے جو عام دنوں میں دو گھنٹوں میں طے ہوتا ہے ، لیکن عید الضحی کے دنوں میں یہ سفر بارہ گھنٹوں میں بھی طے نہیں کرتے۔ عید کے چوتھے روز سیاح بارہ گھنٹوں سے بھی زائد وقت میں کالام پہنچ پاتے ہیں، مینگورہ شہر سے نکلنے کے بعد کانجو، پھر مٹہ ،پھر باغ ڈھیری پھر مدین پھر بحرین میں گھنٹوں گھنٹوں سڑک بندہوتا ہے، بحرین سے نکلنے کے بعد کچھ سانس لیا جاتا ہے تو پھر خراب پلوں کی وجہ سے سڑک بند ہوجاتی ہے اور سیاح رونے لگتے ہیں ، اٹھ پلوں کو پارکرتے کرتے سیاحوں کو بارہ سے زائد گھنٹے گزر چکے ہوتے ہیں ۔لہٰذا جو سیاح کالام جانا چاہتے ہیں وہ سفر کو اپنے ذہن میں ضرور رکھیں ۔
1,030 total views, 2 views today
Comments