مینگورہ ،پاکستان ویلج ڈویلپمنٹ پروگرام سوات کے ایڈواکسی افیسر ارشد سہیل نے کہا ہے کہ پی وی ڈی پی کا مقصد انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام اور عورتوں کے متعلق منفی رسومات کے خاتمے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں صحافیوں کے لئے ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ا س موقع پر پی وی ڈی پی کے آفیسر عنایت الرحمن سوات پریس کلب کے چیف ارگنائزر غلام فاروق اور جنرل سیکرٹری فضل رحیم خان نے بھی خطاب کیا ، ارشد سہیل نے مزید کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے تعلیم بالغان سنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں جس میں ان پڑھ لوگوں کو ابتدائی تعلیم دینے کے لئے چھ ماہ کا کورس کرایا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ عورتوں کو ان کے حقوق سے محروم کرنا ، انکی جبری شادی کرانا اور سورہ جیسے قبیح رسم کو ختم کرنے کے لئے میڈیا عوام میں شعور اجاگر کریں ۔تعلیم کے فروغ کیلئے تعلیم بالغان سنٹر ز قائم
812 total views, no views today


