مینگورہ،سیدو شریف ہسپتال کے میگا پراجیکٹ کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس منعقد کیا ، اجلاس میں ایس ای سی این ڈبلیو ، ایکس ای این واپڈ ا اور متعلقہ ٹھیکدار کے علاوہ ڈاکٹرز اور انجینئرز نے شرکت کی ، اجلاس میں ایم پی اے فضل حکیم خان نے سیدو شریف ہسپتال کے میگا پراجیکٹ کی تعمیر میں حائل روکاٹوں پر بر ہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ محکمے کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے فوری طور کام مکمل کرنے کا حکم دیا ، اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو سیدو گروپ آف ہسپتال ڈاکٹر تاج محمد خان ، ایم ایس سیدو ٹیچنگ ہسپتال بھی موجود تھے ، انہوں واضح کیا کہ ہر صورت میں کام مکمل ہونا چاہئے اور کسی تاخیر کی صورت میں محکمہ ذمہ دار ہوگا ، انہوں واپڈ ا کے اعلیٰ حکام کو بجلی کے حوالے تمام کام مکمل کرنے کی تاکید کی ۔
888 total views, no views today


