لاہور(ان لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز علامات ظاہر ہونے کے بعد کورونا ٹیسٹ کروایا تھاجوکہ مثبت آیا۔مریم اورنگزیب کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مریم نواز نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ انہوں نےقوم سے اپیل کی ہے کہ مریم نواز سمیت تمام مریضوں کی صحتیابی کیلئے دعا کرے۔
616 total views, no views today
Comments



