اسلام آباد(این این ائی) پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کرانیوالوں کی یومیہ تعداد10لاکھ سے تجاوز کرگئی، اسد عمر کا کہنا ہے کہ خوشی ہے ہم نے یومیہ ایک ملین ویکسی نیشن کا ہدف پورا کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے ، کورونا ویکسی نیشن کرانیوالوں کی یومیہ تعداد10لاکھ سے تجاوز کرگئی ، وزارت صحت نے کہا ہے کہ 24گھنٹے میں 10 لاکھ 70 ہزار افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی گئی ، جس کے بعد ملک میں تاحال 31.9 ملین کوروناویکسین ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی ہے ہم نے یومیہ ایک ملین ویکسی نیشن کا ہدف پورا کرلیا، گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار ویکسین لگائی گئیں، وفاقی اداروں کے تعاون کی وجہ سے ریکارڈ ویکسی نیشن ہورہی ہے۔
474 total views, 2 views today