سوات(سوات نیوز) سوات سے تعلق رکھنےوالا سٹار باولر کشمیر پریمئرلیگ میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ سوات نیوز کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے فاسٹ باولر محمد عمران نے کہا کہ کشمیر پریمئرلیگ میں وہ باغ اسٹالینز کی جانب سے کھیلیں گے ۔ انہوں نے کشمیر پریمئرلیگ اور باغ اسٹالینز کی کامیابی۔کیلئے قوم سے دعا کی بھی اپیل کی ہے ۔
محمد عمران کا کہنا تھا کہ کے پی ایل میں اچھی کارکردگی کیلئے بھرپور محنت کی ہے ۔ انشاء اللہ کے پی ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرونگا۔
واضح رہے کہ محمد عمران کا تعلق مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ امانکوٹ سے ہے اور انہوں نے اس سال ہی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی یے
1,141 total views, no views today
Comments



