سوات(سوات نیوز) مٹلتان میں پولیس کے خلاف علاقہ مشران کا بڑا احتجاجی مظاہرہ۔ چادر اور چاردیواری کا تقدس پائے مال کردیا گیا۔ڈی ایس پی اور ایس ایچ او معطل کیا جائے، علاقہ مشران۔
سوات کی سیاحتی وادی کالام کے علاقہ مٹلتان میں مقامی مشران اور نوجوانان اس وقت سراپا احتجاج بن گئے، جب پولیس نے آپریشن کے دوران مختلف گھروں پر چھاپے لگائے۔ پولیس نے چرس برآمدگی کا دعوی کرلیا ہے، جبکہ اشو مٹلتان کے سابق نائیب ناظم انجنئیر سعید اور ملک فریداللہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے منشیات کی برآمدگی کو جھوٹ قرار دیا ہے اور پولیس پر الزام عائید کیا ہے کہ پولیس بغیر لیڈی کانسٹیبل کے ان کے گھر میں گھس چکی ہے اور چادر و چاردیواری کے تقدس کو پائے مال کیا گیا ہے۔
انہوں نے وزیر اعلی محمود خان سے نوٹس لے کر ڈی ایس پی سرکل مدین اور ایس ایچ او تھانہ کالام کو معطل کیا جائے ورنہ احتجاجی مظاہروں کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
589 total views, no views today



