سوات، سوات کے علاقے چارباغ میں چار سال قبل بنائی گئی پانی کی ٹینکی خستہ حال ہوگئی ،پانی کی پائپ لائن بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ،شہریوں کو پانی کی فراہمی میسر نہیں جبکہ بل مسلسل بھجوائے جارہے ہیں ،ایس پی (ر)نویداقبال خان نے بتایا کہ علاقہ چارباغ کے چم میں چار سال قبل ٹیوب ویل کے پانی کے لئے بنائی گئی ٹینکی غیر معیاری میٹریل استعمال کے باعث خستہ حال ہوکر اس سے پانی ٹپک رہا ہے جبکہ پانی کی پائپ لائین بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے ،جس کی وجہ سے شہریوں کو پانی کی سہولت میسر نہیں ،انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے فوری طور پر انکوائری مقررکرکے ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔
832 total views, no views today


