اسلام آباد(سوات نیوز)خیبر پختون خواہ سرکار گڈاگڈی کا کھیل 3 سالوں میں 12 وزیر فارغ ،30 مرتبہ وزارتوں میں ردوبدل ،صوبائی کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان ،حکومتی ممبران نے کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں ڈیرے ڈال دیے۔گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ سے ابتدائی تین سالوں میں 12 وزراء کو اپنے عہدوں سے سبکدوش کیے گئے ۔8 سینئر ممبران سے ممبران سے استعفے لیے گئے ۔جبکہ چاروں وزراء کو ہٹا دیے گئے ۔3 وزراء کو واپس صوبائی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ۔4 وزراء کے عہدے تین بار تبدیل کیے گئے ۔جبکہ 8 وزراء کے عہدے 2 مرتبہ تبدیل کیے گئے ۔صوبائی کابینہ میں 9 وزراء ایسے بھی ہیں ۔جو تاحال تبدیلی کے زار میں نہیں آئے۔گزشتہ دن اکبر ایوب تبدیلی کے زار میں آنے کے بعد خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ میں ایک بار پھر نیا وزارتوں کے حوالے سے حکومتی ممبران پر امید ہوگئے ہیں ۔اور اسلام آباد میں موجود میں وفاقی وزراء کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں ڈیرے ڈال دیے ہیں ۔اب دیکھنا یہ ہے ۔گڈ گورننس کے دعوے دار خیبر پختونخوا حکومت کے اس گڈاگڈی کا کھیل میں کون کون جھنڈے کی گاڑی اور پر وٹوکول لینے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔
736 total views, no views today



