سوات(سوات نیوز) سوات میں ایمبولینس میں خاتون نے نومولود بچے نے جنم لے لیا، ریسکیو1122کے مطابق سوات کے تحصیل بریکوٹ کی رہائشی خاتون کوڈیلیوری کے لیے ریسکیو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا، خاتون کے حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہسپتال منتقلی کے دوران گھر والوں کی اجازت اور موجودگی میں خاتون ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن (فرحہ ادیبا ) نے پیشہ وارانہ طریقے سے ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کرا دی۔ ریسکیو خاتون اہلکار کی مرہون منت زچہ و بچہ بالکل ٹھیک اور صحت مند ہے۔
ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) صوبے بھر میں خواتین میڈیکل ٹیکنیشن بھی ہر قسم ایمرجنسیوں میں مرد اہلکاروں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دیں رہی ہے۔
494 total views, no views today
Comments



