مینگورہ، گاؤں سنگر کے علاقہ رشہ گٹہ میں شوہر نے بیو ی کوتشدد کا نشانہ بنا ڈالا، خاتون تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل ، سنٹرل ہسپتال سیدو شریف کے انتظامیہ کے مطابق پولیس سٹیشن کوکارئی کے علاقہ سنگر رشہ گٹہ میں سردار ولد عمر نے نامعلوم وجوہات کے بناء پر اپنی بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون کی حالت تشدد کی وجہ سے غیر ہوگئی، جس کی وجہ سے ان کو تشویشناک حالت میں سنٹرل ہسپتال کے کیجولٹی وارڈ منتقل کیا گیا ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتایا جاتا ہے،
پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
477 total views, no views today
Comments


