سوات(سوات نیوز)سوات کے دو تحصیلوں میں سیاحوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے ڈاکوں کے متعلق دوسرے دن بھی معلومات پولیس حاصل نہ کرسکی، تحصیل بحرین کے علاقہ قندیل اور بریکوٹ کے علاقہ گیمن پل میں سیاحوں کو گزشتہ روز گن پوائنٹ پر لوٹا گیا تھا، جس کے الزام میں مبینہ طور پر تین افرا دکو گرفتار کیا گیا تاہم ان کیخلاف تفتیش مکمل نہ ہوسکی ہے، جس کے بعد سیاحوں میں خوف پھیل گیا ہے ، سوات کے عوام ، ہوٹلز ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایماندار افیسرز کی تعیناتی سوات میں کریں تاکہ اس وادی کے سیاحت کو نقصان نہ پہنچ سکیں۔
750 total views, no views today
Comments



