سوات(سوات نیوز) سابق ممبر قومی اسمبلی اور سوات کے تاریخی شخصیت مرحوم رحیم شاہ لالا کی یاد میں خصوصی تقریب کا انعقاد، سو سالہ سالگرہ کے موقع پر مرحوم رحیم شاہ لالا کو دینی، تعلیمی اور عوامی خدمت پر خراج تحسین اور اجتماعی دعا، تفصیلات کے مطابق سابق ممبر قومی اسمبلی اور سوات کے معروف تاریخی شخصیت رحیم شاہ لالا کی یاد میں ان کے حجر ے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس نے جلسے کی صورت اختیار کرلی، مرحوم رحیم شاہ لالا کے فرزند سید حیدر علی شاہ کی میزبانی میں ہونے والی تقریب میں سوات کے معززین اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب سے مرحوم رحیم شاہ لالا کے فرزند اور تقریب کے میزبان سید حیدر علی شاہ باچا، مرحوم کے بڑے صاحبزادے اور سابق تحصیل نائب ناظم سید اکبر شاہ لالا، معروف ادیب اور شاعر فضل محمود روخان، پیر اختر بلند، ماضی کے سنگر شہشاہ باچا، نعت خواں ندیم چراغ، خواجہ محمد شریف، مولانا خان محمد، بخت محمد بخت،عنایت اللہ شاہ ایڈوکیٹ،ہمایون محبوب نے خطاب کیاجبکہ شعراء نے مرحوم رحیم شاہ لالا کی خدمات اور یاد میں اپنے اپنے کلام پیش کئے، مہمانوں کے استقبال کے لئے خاندان کے چشم و چراغ سیدآصف علی شاہ باچا موجود تھے، مقررین نے کہاکے زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے ہم رحیم شاہ لالا کے فرزند سید حیدر علی شاہ باچا کے مشکور ہیں انہوں نے ایک یاد گاری تقریب کا انعقاد کیا انہوں نے کہا کہ رحیم شاہ لالا نے رحیم آباد میں ایک جامع مسجد اور دینی مدرسہ تعمیر کیا ہے، جس سے ہزاروں علماء اکرام تعلیم و تربیت حاصل کرکے ملک بھر میں دین اسلام کی روشنی پھیلا رہے ہیں اسی طرح انہوں نے مقبرے کے لئے اراضی وقف کی تھی جسکی قیمت موجودہ دور میں کروڑوں روپے بنتی ہے، رحیم شاہ لالا نے ہمیشہ اپنے بڑوں کا احترام اور چھوٹو ں کو شفقت دیا ہے، اور ہر محاز پر ملاکنڈ ڈویژن کے لئے آواز اٹھایا ہے، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ آفس کا قیام رحیم شاہ لالا کا کارنامہ اور سواتی عوام کے لئے تحفہ ہیں، انہوں نے بے روزگار کے خاتمے کے لئے کارخانے قائم کئے ہیں، انہوں نے ہمیشہ علاقے کے عوام کی خدمت ہے، والی سوات اور ان کے خاندان سے خصوصی تعلق اور رشتہ داری تھی، مرحوم1992 میں اس فانی دنیا کو چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کو پیارے ہوگئے لیکن 28 سال گزرنے کے باوجود مرحوم کی خدمات اب بھی عوام کو یاد ہیں، تقریب کے آخر میں رحیم شاہ لالا، محمد علی شاہ باچا لالااور دیگر مرحومین کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔
918 total views, no views today



