کابل(این این ائی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغانستان کو چھوڑدیا ، افغان صدر اوراسکے حکومت نے طالبان کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈٰیا کا کہنا ہے کہ صدر اشرف غنی اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ ملک چھوڑنے سے قبل صدر اشرف غنی نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور نیٹو سے ہنگامی رابطے کئے۔ صدر غنی کی تاجکستان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک چھوڑا۔
1,026 total views, no views today
Comments



