سوات(سوات نیوز)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدوشریف کی مجوزہ نجکاری کے خلاف کالج اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کالج اساتذہ احتجاجی واک پر سیدوشریف سے نکل کر اور سوات پریس کلب تک ائے۔ اساتذہ نے نجکاری کیخلاف پلے کارڈ اٹھارکھے تھے سوات نیوز کیساتھ بات چیت کرت ہوئے اساتذہ نے کہا کہ جہانزیب کالج کی نجکاری کسی بھی صورت میں قبول نہیں ، حکومت پرائیویٹائزیشن کے نام پر قیمتی اثاثے فروخت کررہی ہے۔
1,570 total views, no views today
Comments



