اسلام آباد(ان لائن ) پاکستان نے کابل کا کنٹرول طالبان کے سنبھالنے کے بعد اپنا سفیر واپس کابل بھیج دیا ۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بتایا کہ سفیر منصور احمد خان آج طورخم بارڈر کے راستے کابل واپس پہنچے۔ منصور احمد خان افغان ایلچی کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے بعد سابق افغان حکومت نے اپنے سفیر اور سینئر سفارتکاروں کو واپس بلانے کے ایک دن بعد انیس جولائی کو اسلام آباد واپس آئے تھے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہماری سرحدوں کے ساتھ حالات معمول پر ہیں ، یہاں تک کہ ہمارے سفیر آج طورخم کے راستے واپس کابل گئے ہیں۔
1,336 total views, no views today
Comments



