کابل(سوات نیوز) افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی اسرائیلی صحافی کو انٹرویو نہیں دیا ۔ بذریعہ ٹوئٹ ان کا کہنا تھا کہ میں روزانہ کئی صحافیوں کو انٹرویو دیتا ہوں۔ کچھ صحافیوں نے ممکن ہے چہرے بھی چھپا رکھے ہوں لیکن میں نے ایسے کسی صحافی کو انٹرویو نہیں دیا جس نے کہا اس کا تعلق اسرائیلی میڈیا سے ہے ۔ اس سے پہلے اسرائیلی ٹائمز نے خبر دی تھی کہ سہیل شاہین نے اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ کہا تھا کہ افغانستان میں رہنے والے آخری یہودی کی حفاظت کی جائے گی ۔
842 total views, no views today
Comments



