سوات(سوات نیوز)سوات میں خیببرپختونخوا پروفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جہانزیب کالج کی مجوزہ نجکاری کیخلاف مٹہ میں احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں مالاکنڈ ڈویژن سے پروفیسرز اور لیکچرز سمیت سول سوسائٹی نے شرکت کی ۔ مظاہرہن نے نجکاری کیخلاف پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جس میں نجکاری کیخلاف نعرے درج تھے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرز نے کہا کہ جہانزیب پوسٹ گریجویٹ کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دینگے۔ اساتذہ نے کہاکہ کالج کو بی او جی کے انڈر دینا غریب طلباء ہر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے۔ اساتذہ نے کہا کہ نجکاری کے نام پر کالج کی خودمختاری ختم کی جارہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ اساتذہ نے مٹہ چوک سے وزیر اعلی محمود خان کے گھر تک احتجاجی واک بھی کیا۔
650 total views, no views today



