پشاور(سوات نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجنیر امیر مقام نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کے تحفظ اور ترقی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔وہ پشاور میں اپنی رھائشگاہ پر ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقعہ پر قومی وطن پارٹی کے رھنما سلیم شاہ ہوتی ایڈوکیٹ اور محب الله ایڈوکیٹ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اور پارٹی قائدین نواز شریف اور امیر مقام کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔امیر مقام نے پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کو خوش أمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پارٹی مزید فعال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک اس وقت مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہر محاظ پر ناکام ہو چکے ہیں اور یوں عوام رل رہے ہیں۔ امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ ن واحد سیاسی قوت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نواز شریف کی قیادت میں متحد ہوں کیونکہ وہ قوم کا نجات دھند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے اور ان کو نااہل حکمرانوں کے خلاف متحرک کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ گفتار سے زیادہ عملی جدوجہد پر توجہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کے باشندوں کی شہادت پر حکومت مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کا ساتھ دیا۔ انھوں نے مسلم لیگی ایم پی اے اختیار ولی کے خلاف مقدمہ کے اندراج کو انتقامی کارروائی قرار دیا۔ اس موقعہ پر مریم۔نواز کو بیٹے کی شادی پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر سلیم شاہ ہوتی ، سردار حسین ۔ طارق أفریدی۔ بہلول خٹک۔ یوسف ریاض۔ اشفاق جھگڑا۔ عاطف نزیر۔ ثنا الله اور تیمور افریدی نے بھی خطاب کیا۔
794 total views, no views today



