پشاور(سوات نیوز)چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی ہدایت پر پشاور میں گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم کا آغازکر دیا گیا۔کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے صوبائی دارلحکومت پشاور میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی ہدایت پر گھر گھرکورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن(ر) خالد محمود کے ہمراہ ورسک روڈ پر سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے گھر گھر جا کر محکمہ صحت کی ٹیموں کے ہمراہ رہائشیوں کو کورونا ویکسین لگوائی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) شمع نعمت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان، اسسٹنٹ کمشنرز سید نعمان علی شاہ، عمر اویس کیانی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انور اکبر خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر پشاور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر پشاور نے درمنگی گارڈن کے علاقے میں گھر گھر جاکر رہائشیوں کو قائل کر کے ویکسینیشن کروائی۔ واضح رہے کہ صوبائی دارلحکومت میں ہفتہ کے روز انتظامی افسران نے محکمہ مال اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ہمراہ پشاور بھر گھر گھر جا کر کورونا ویکسینیشن کروائی۔ کمشنرپشاور ڈویژن اورڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پشاور بھر میں انتظامی افسران کی نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر لوگوں کو کورونا ویکسین کر وا رہی ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ خود کو اور اپنے فیملی ممبران کو کورونا ویکسین لگوائیں تا کہ کورونا وائرس کے پھیلا ؤ کو روکا جا سکے۔
918 total views, no views today



