کراچی:(ان لائن)٭ محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولز تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کر دیا ۔سندھ میں اسکولز 30 اگست سے نہیں کھلیں گے۔ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال کے بعد سندھ حکومت نے ایک اور حکمنامہ جاری کر دیا ہے، محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولز تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکولز تاحکم ثانی بند کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سندھ میں اسکولز 30 اگست سےنہیں کھلیں گے، سکولز کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سندھ میں عالمی وبا کی چوتھی لہر بالخصوص ڈیلٹا قسم کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر 26 جولائی سے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے۔تاہم امتحانات شیڈول کے مطابق ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔ بعدازاں اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے 23 اگست سے صوبے میں اسکولز کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
600 total views, no views today



