مینگورہ ،صوبائی وزیر خزانہ نے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ دارلقضا ء کا دورہ کیااور پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ بار ایسو سی ایشن کے عہدیدار وں و اراکین کے ساتھ ملاقات کی،اس دوران صدر فضل غفور ایڈووکیٹ نے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ کو سوات کے مسائل سے آگاہ کیا ، اس موقع پرانہوں نے 50 لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا ،پشاور ہائی مینگورہ بینچ بار کے صدر فضل غفور ایڈووکیٹ نے کہا کہ صوبائی وزیر خزانہ نے ہمارے مسائل سن کر حل کی یقین دہانی کرائی جس میں سوات کی کھنڈر نما سڑکوں کی بدحالی دورکرنا اوردیگر مسائل بھی شامل ہیں ،
انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے مینگورہ ہائی بار بینچ کی کوششیں جاری رہے گی ۔
457 total views, no views today
Comments


