راولپنڈی:(ان لائن) انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ماں نے اپنے بچے کو جان سے مارنے کی کوشش کی تاہم اسپتال انتظامیہ نے خاتون کی کوشش ناکام بنادی ۔ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ماں نے اپنے8 سالہ بچے کے قتل کی کوشش کی تاہم اسپتال انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی کوشش ناکام بنادی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسپیشل کوآرڈینیٹر سارہ احمد نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ چیئر پرسن سارہ احمد کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 8 ماہ کے بچے کو تحویل میں لے لیا جبکہ بچے کا علاج ومعالجہ بھی جاری ہے۔ آر آئی سی کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی ٹی وی فوٹیج ثبوت کے طور پرموجود ہے۔
454 total views, no views today
Comments



