مینگورہ،ملاکنڈ کے علاقہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کوٹ اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈنڈائی خوازاخیلہ کے مقام پر پا ک فوج کی جانب سے جدید طبی سہولیات سے مزین دو روزہ 18,19 فروری 2015 کو مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ جس میں پاک فوج اور سول کے ماہرین ڈاکٹرز بشمول سرجیکل سپیشلسٹ، گائنی سپیشلسٹ ، چائلڈ سپیشلسٹ ،میڈیکل سپیشلسٹ، کارڈیالوجسٹ کی خدمات حاصل ہوں گی۔ اس طبی کیمپ سے صبح 8 بجے سے شام4بجے تک مفت دوائی کی فراہمی جاری رہے گی۔ پاک فوج کی جانب سے مُلک کے دور افتادہ علاقوں میں مُفت طبی کیمپوں کا انعقاد ایک تسلسل کا عمل ہے۔ مالاکنڈ میں بھی اس کیمپ کا انعقاد اِس سلسلے کی کڑی ہے۔
898 total views, no views today
Comments


