سوات (سوات نیوز ) جماعت اسلامی پاکستان کے 80 سال مکمل ہونے پر مینگورہ میں تاسیس کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں جماعت اسلامی مینگورہ شہر کے ارکان و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پروگرام سے سابق ایم پی و امیر مینگورہ شہر محمد امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 80 سال پہلے آج کے دن جو بیچ بویا گیاآج ایک تن آور درخت کی صورت اختیار کر گئی ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے قیام کا بنیادی مقصد زندگی کے فاسد نظام کو بنیادی طور پر بدل دینا ہے۔ پچھلے 80 سالوں سے جماعت اسلامی پاکستان کے ارکان و کارکنان مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ملک و قوم کی سالمیت کی خاطر نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، یہ وہ واحد جماعت ہے جس کی بنیاد عقیدہ توحید پر ہے، جس کا نصب العین اطاعت رسول ﷺ ہے اور جس کی دعوت میں کوئی فرقہ واریت شامل نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر سالمیت پاکستان کی بات کی جائے تو اسلام اور پاکستان پر ہمارے جان و مال ہمیشہ حاضر ہیں۔پاکستان کے نظریاتی و جغرافیائی تحفظ کے لیے جماعت اسلامی پاکستان کا کردار ہر خاص و عام پر عیاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی عوام کو قرآن و حدیث کی تعلیمات سے بہرور کرنے کے علاوہ سیاسی طور پر بھی اللہ کے دین کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے۔ جماعت اسلامی کی 80 سالہ جد وجہد ایک دن رنگ لائے گی اور پاکستان میں حقیقی معنوں میں اسلامی نظام کے لئے راہیں ہموار ہوگی۔پاکستان کے عوام اور خصوصاً نوجوانوں کو لبرلز اور سیکولر مافیاز پچھلے 70 سالوں سے نام نہاد نعروں اور مختلف حیلے بہانوں سے لوٹ رہے ہیں،پاکستان کو اس وقت اسلامی نظام کی اشد ضرورت ہے،پاکستان میں حقیقی اسلامی نظام،حقیقی خوشحالی اور حقیقی تبدیلی صرف اور صرف جماعت اسلامی کی باصلاحیت،نڈر،تعلیم یافتہ،بے باک اور ایماندار قیادت ہی لاسکتی ہیں۔کسی بھی غیر شرعی یا اسلام سے متصادم بل کے خلاف قومی و صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے اراکین ہمیشہ ہی ایک مضبوط اپوزیشن ثابت ہوئے ہیں۔ پروگرام سے شیخ الحدیث والقرآن شیخ لطیف اللہ،جنرل سیکرٹری مینگورہ شہر سمیع اللہ،نائب امیر مینگورہ شہر عبدالرشید اور دیگر نے خطاب کیا
707 total views, no views today



