اسلام آباد: ملک بھر میں مہنگائی کا سلسلہ نہ رک سکا ۔ ایک ہفتے کے دوران میں مہنگائی میں اعشایہ 2 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد وشمار جاری کردیئے ۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 12.67 فیصد تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 22 کی قیمت میں اضافہ ہوا۔زندہ مرغی فی کلو 15 روپے 30 پیسے مہنگی ہوگئی۔دال مسور کی قیمت میں 14 روپے 66 پیسے کا اضافہ ہوا۔پیاز کی فی کلو قیمت میں 3 رویے 36 پیسے کا اضافہ ہوا۔
447 total views, no views today
Comments



